BLA accepted the responsibility of killing Pakistani intelligence agency’s agent in Panjgur and attacking 14 August celebrations in Kharan.

منگل 13 اگست, 2019

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے خاران میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے عمارت پر دستی بم سے حملہ کیا جس کا مقصد تعلیمی نظام سے جڑے ان تمام افراد کو تنبہیہ کرنا تھا جو بلواسطہ یا بلاواسطہ ریاست کی ایجوکیشن ہائجیکنگ پالیسی کا حصہ ہیں۔ آج یہ کسی ذی شعور کیلئے ڈکھی چپی بات نہیں کہ خاران سمیت بلوچستان بھر میں قریب تمام تعلیمی اداروں پر قابض ایف سی نے ہر زاویہ سے قبضہ جمایا ہوا ہے جسکا مقصد 14 اگست و دیگر ایسے موقعوں پر مختلف پروگرامز سجا کر بلوچ قومی تحریک کے خلاف طلباء کے ذہنوں میں اپنے فرسودہ نظریات کو ٹھونسنا ہے۔ ہمارے سرمچاروں نے عین اس وقت حملہ کیا جب دفتری انتظامیہ 14 اگست کی نام نہاد جشن آزادی کی تقریبات کی تیاریوں میں مصروف تھی۔ نیز ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے جڑے اُن تمام افراد کو سختی سے تنبہیہ کرتے ہیں کہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں جو تعلیم کا مقدس لبادہ اوڑھے تعلیمی اداروں میں قابض ریاست کی فوجی حکمت عملیوں کو تقویت دے رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 9 اگست کی شام کو ہمارے سرمچاروں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوروز مسکانزئی کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ یاد رہے اس سے قبل 2016 کو بھی ایک حملے میں ان کے گھر کو ہمارے سرمچاروں نے تنبہاً نشانہ بنایا تھا جس کے باوجود وہ قابض فوج کی ایجوکیشن ہائجیکنگ پالیسی کا حصہ بنے رہے۔ اور حال میں 14 اگست کی تقریبات کو سرانجام دینے کیلئے اساتذہ سمیت طلباء و طالبات کو ذاتی انٹرسٹ کے تحت مجبور کرا کہ زبردستی ان پروگراموں کا حصہ بنانے جیسے قومی جرم کے مرتکب تھے۔ لہزا یہ حملہ ان کیلئے ایک اور وارننگ تھی۔

مزید برآں آزاد بلوچ نے پنجگور کے علاقے وشبود میں خفیہ اداروں کے اہلکار کے قتل کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 15 جولائی کو رات گئے ہمارے سرمچاروں نے ریاستی ایجنٹ محمد فاروق جن کا بنیادی تعلق ساہیوال سے ہے اور جو خود کو کراچی کا شہری ظاہر کرتا تھا، کو ان کے گھر پر فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ محمد فاروق جو کہ ایک ریٹائرڈ پنجابی فوجی تھے جنہیں خفیہ اداروں کی جانب سے پنجگور کے علاقے وشبود میں ایک نجی ادارے میں بطور ڈاکٹر تعینات کیا گیا تھا۔ ان کا کام علاقے میں دوران علاج عورتوں سے بلوچ جہد کاروں کے معلومات اکھٹا کرنا تھا۔ بعد ازاں ان سے برآمد شدہ موبائل میں بلوچ خواتین کی خفیہ طریقے سے لی گئی تصاویر ملے جنہیں خفیہ ادارے ایک نئے پالیسی کے تحت بلیک میلنگ کا ایک آلہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے تاکہ ان خواتین سے بلوچ آزادی پسندوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگا سکیں۔ یہ تصاویر بطور ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ بلوچ عوام ریاستی اداروں کے ایسے نت نئے ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہے۔

آزاد بلوچ نے جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک آزاد بلوچ سماج کے قیام تک اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔

Advertisements

Leave a comment

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

Create your website at WordPress.com
Get started
%d bloggers like this: